vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکن فورس کا انڈرورلڈ کے خلاف گھیرا تنگ

0

سری لنکن سیکورٹی فورسز اور پولیس نے انڈرورلڈ کو روکنے کے لیے آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے کے دوران منظم جرائم پیشہ گروہوں کے مزید 10 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ مجرم "کڈو انجو” کی قیادت میں گروہ کے 02 ارکان، "ڈیماٹاگوڈا چمندا” کے 02 ساتھی، "کانجیپانی عمرانز” سنڈیکیٹ کا ایک رکن اور "کوسگوڈا سوجی” کے مجرم گروہ کا ایک رکن شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ  اینٹی انڈر ورلڈ آپریشن شروع ہونے کے بعد سے 03 دنوں میں کل 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.