vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری سے5اسرائیلی فوجی مارے گئے

0

اسرائیل ۔حماس جنگ کو7ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔اسرائیلی افواج غزہ کے بعد جنوبی رفح اور شمالی اور وسطی علاقوں میں نئے محاذ پر لڑ رہی ہے۔اسرائیل کی فوج نے بیان جاری کیا کہ ان کے پانچ فوجی اس وقت مارے گئے جب بدھ کے روز شمالی جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران دو اسرائیلی ٹینکوں نے غلطی سے اس عمارت پر گولہ باری کی جس میں ان کے فوجی موجود تھے۔مارے جانے والے فوجیوں کا تعلق 202 ویں پیراٹروپر بٹالین سے بتایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں 7 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے نامہ نگاروں، عینی شاہدین اور طبی ماہرین نے جمعرات کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات بھر ایک بار پھر غزہ  کے مختلف علاقوں میں کو نشانہ بنایا جس میں غزہ سٹی اور اس کے جنوبی زیتون کے علاقےجبالیہ اور نصیرات پناہ گزین کیمپ شامل ہیں۔فوج کی مرکزی توجہ مصر کی سرحد کے قریب رفح پر  ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.