vosa.tv
Voice of South Asia!

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں استقبالیہ

0

ریاض:مسلم کانفرنس ریاض ریجن کے صدر سردار افتخار عباسی کی جانب سے آزاد کشمیر کے سابقہ وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کشمیر کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی  سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے۔ بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔ بے گناہ شہدا کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح جلد اور ضرور طلوع ہو گی۔ تقریب سے سردار افتخار عباسی، چوہدری علی شان ، سردار نجیب، سردار نسیم عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.