نیویارک پولیس کو چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث8ملزمان کی تلاش
نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 123 کا عملہ 1310 ایمسٹرڈیم ایوینیو پر قائم سٹی بینک سے63 سالہ شخص کے اکاؤنٹ سے 600$ نکلوانے کے الزام میں ملزم کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 115 کا عملہ 79th اسٹریٹ 37th ایوینیو پر 73 سالہ شخص پر حملہ کرنے اور لوٹنے کے الزام میں 4 ملزمان کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 83 کا عملہ پالمیٹو اسٹریٹ اور ولسن اسٹریٹ پر قائم رہائیشی عمارت سے 3400$ مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں3 ملزمان کو تلاش کررہا ہے۔تھانہ نمبر 10 کا عملہ 555 ویسٹ 42 اسٹریٹ پر واقع 7 ایلیون سٹور سے سامان لوٹنے اور ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔تھانہ نمبر 83 کا عملہ 69 سالہ گمشدہ خاتون کو تلاش کررہا ہے۔ آخری بار انہیں 11 مئی کو ویکوف ہاسپٹل جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔تھانہ نمبر 10 کا عملہ 73 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کررہا ہے۔ آخری بار انہیں 9 مئی کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔