vosa.tv
Voice of South Asia!

صنف ِ نازک کےہاتھوں پر سجی مہندی ، اکناریلیف نے منایا حِنا ڈے

0

اکنا ریلیف نے نیویارک میں قائم خواتین کے  شیلٹر ہوم میں حنا ڈے منایا۔  بے سہار ا خواتین کے ہاتھوں پر مہندی لگی تو  ان کے چہرے خوشی سے کِھل اُٹھے ۔صنفِ نازک کے  ہاتھوں اور کلائیوں پر لگنے والی یہ مہندی عید کی خوشیوں کا پیغام لائی ہے ۔اکنا ریلیف نے نیویارک کے علاقے جمیکا میں واقع شیلٹر ہوم میں مقیم اور دیگر ممالک کی بے سہارا خواتین کو  میٹھی عید کی خوشیوں میں شریک کرلیا۔عید وہ  تہوار ہے جس کا سال بھر ہر کسی کو ہی اس کا انتظار رہتا ہے ۔مہندی کے دیدہ زیب ڈیزائن ہاتھوں پر سجے تو حنا کی خوشبو خواتین اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لے آئی ۔صرف شیلٹر ہوم  ہی نہیں بلکہ مختلف ممالک کی مسلمان مہاجرین خواتین نے بھی ہاتھوں پر مہندی لگوائی اور اکنا ریلیف کی والنٹئیرز نے بھر جوش و جذبے سے اس دن کو منایا۔اکنا ریلیف کی خواتین والنٹئیرز کا کہنا ہے کہ عید کے دن کا انتظار تو سب ہی کو رہتا ہے  لیکن ہر کسی کے پاس اس تہوار کو منانے کے وسائل نہیں ہوتے ہم نے کوشش کی ہے کہ اپنا کچھ حصہ ڈال کر ان خواتین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ویسے بھی کسی بھی تہوار کو منانے کا حقیقی لطف تب آتا ہے جب یہ دوسروں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹیں بکھیر کرمنایا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.