vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈونیشیا ساحل پر کشتی الٹنے سے70روہنگیا لاپتہ

0

موت کی تصدیق کی صورت میں سال کا بڑا جانی نقصان ہوگا۔یو این

انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے کے بعد 70 سے زیادہ روہنگیا "موت یا لاپتہ سمجھے گئے” ہیں، جب کہ 75 کو بچا لیا گیا ہے۔یو این ایچ سی آر نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ہلاکتوں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اس سال اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہو گا۔ آچے میں ماہی گیروں کی ایک کمیونٹی نے بتایا کہ وہ اونچی لہروں کی وجہ سے کشتی کے الٹنے سے لوگ لاپتہ ہوئے یا ہلاک ہوگئیے ہیں ابھی تصدیق ہونا باقی ہے کچھ کو بچالیا گیا تھا۔گزشتہ سال 2,300 سے زیادہ روہنگیا انڈونیشیا پہنچے، UNHCR کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں مجموعی طور پر آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔یو این ایچ سی آر نے جنوری میں کہا کہ میانمار یا بنگلہ دیش سے بھاگنے کی کوشش کے دوران کم از کم 569 روہنگیا ہلاک یا لاپتہ ہوئے تھے۔یو این ایچ سی آر کے ایشیا کے ترجمان بابر بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ اس تازہ ترین کشتی پر 151 افراد سوار تھے، جن میں سے تقریباً 75 کو مقامی حکام نے نکال لیا ہے، جب کہ بقیہ کے بارے میں خیال کیا گیا ہے کہ وہ ہلاک یا لاپتہ ہیں۔آچے میں یو این ایچ سی آر کے پروٹیکشن ایسوسی ایٹ فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے روہنگیا کی حالت بہتر ہے اور وہ مغربی آچے میں ریڈ کراس کی عمارت میں مقیم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.