مین ہٹن پل سے فلسطین کے حامی درجنوں طلباء گرفتار
یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں فلسطین کے حامی طلباء کی نعرے بازی،استائذہ خاموش
مین ہٹن، نیویارک:نیویارک سٹی پولیس نے بروکلین میں داخل ہونے والے فلسطین کے درجنوں حامی طلباء کو پل کے اوپر ہی گرفتار کرلیا۔درجنوں طلباء ریلی کی صورت میں بروکلین میں احتجاج کے لیے آرہے تھے کہ نیویارک پولیس کی بھاری نفری پہلے ہی مین ہٹن کے پل کے قریب پہنچ گئی۔طلباء نے ریلی میں مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے بروکیلن میں داخل ہونے لگے تو پولیس نے طلباء کو پل کے اوپر ہی گھیر لیا اور درجنوں طلباء کو گرفتار کرلیا اس موقع پر پولیس نے قیدی بسوں کا بھی بندوبست کیا ہوا تھا۔گرفتار طلباء کو بسوں میں منتقل کردیا گیا ۔علاوہ ازیں یونیورسٹی آف کولوراڈو ڈینور میں تقریب کا آغاز ہوا تو یونیورسٹی کے استائذہ تقریب میں شریک ہوئے اور بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔جیسے ہی تقریب کا آغاز ہوا تو یونیورسٹی کی استاد خطاب کرنے پہنچی اور ابھی خطاب شروع کیا ہی تھا کہ فلسطین کے حامی طلبا نے نعرے بازی شروع کردی جس سے گریجویشن کی تقریب میں خلل پڑا۔احتجاج کے موقع پر استائذہ خاموش ہوگئے اور طلباء نعرے بازی کرتے رہے۔