vosa.tv
Voice of South Asia!

رابطہ عالم اسلامی کا مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مثالی کردار ہے، مولانا فضل الرحمان

0

سعودی عرب:جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے جس مسلم امہ کے درمیان باہمی روابط اور تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس کے بعد کمیونٹی عمائدین اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کے پلیٹ فارم سے امت کی وحدت کو فروغ مل رہا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور انسانی مسائل پر بھی رابطہ عالم اسلامی گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو انسانی اخوت کے زاویے سے دیکھیں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ پوری امت مسلمہ باہمی اتحاد اور یگانگت کی ایک عظیم مثال بن جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.