vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں زخمی 2افراد دم توڑ گئے،2لاپتہ افراد کی تلاش

0

نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کے عملے کو 690 ایلرٹن ایونیو پر ایک نامعلو م شخص کے  زخمی ہو نے کی اطلاع ملی پو لیس نے جائے وقوعہ پر متاثرہ شخص کو مردہ کو قرار دیدیا۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 107 کے عملے نے19 سالہ خاتون کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر73 کے عملے کو 2274 اسٹراس اسٹریٹ پر ایک 24  سالہ شخص کے زخمی ہو نے کی اطلاع ملی،متا ثرہ شخص اہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔نیویارک پولیس  کے تھانہ نمبر 73 کا عملہ 583 رالف ایونیو سے لاپتہ ہو نے والے  81سالہ معمر شخص کی تلاش تیز کردی ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر  67 کا عملہ کو 1 بروک ڈیل پلازہ کے باہر سے  ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر67 کے عملے نے198 ایسٹ 98 اسٹریٹ کے اندر ایک 79 سالہ شخص پر حملے میں ملوث 2خواتین ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اس حوالے سے پولیس نے خواتین کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.