vosa.tv
Voice of South Asia!

معیشت کی  بہتری کے لیے سر توڑ محنت کرنے کی ضرورت ہے ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال

0

جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین کی جانب سے عید ملن تقریب سجائی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال،رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی سمیت مقامی لیگی ورکرز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو معاشی طور پر کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں جن کے خاتمے کے لئے ہماری حکومت بہتر انداز سے کام کر رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 70 ہزار پوائنٹس عبور کرنا کاروباری،تجارتی اور سرمایہ کاری جیسے امور کو بہتر بنا رہا ہے۔ 24 سال بعد پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ملکر اپنی آزادی کی صد سالہ تقریبات منائیں گے مگر ان سالوں میں ہم نے سیاسی اور معاشی استحکام کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ  ہم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے تجارتی اور سرمایہ کاری مراسم کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی،ملک منظور حسین اعوان،عبدالخالق لک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.