کوئنز:حادثات میں بزرگ خاتون سمیت2افراد زخمی،سامان جل کر خاکستر
کوئنز، نیویارک : بیچ 208th St & Rockaway Point Blvd کے قریب ایک تیز رفتار کار نے جان بوجھ کر ایک شخس کو ٹکر ماردی جس سے شخص زخمی ہوگیا اور کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی این وائی پی ڈی ہائی وئے اور کرائم سین یونٹ اپنے جاسوسوں کی مدد سے واقعہ کی تفتیش کررہا ہے تاکہ کار سوار کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ پیر اور منگل کی رات گئے تھانہ 112 کی حدود میں تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرنے والی61سالہ خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کردیا اور کار سوار فرار ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا ۔بزرگ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ویسٹ اورنج این جے: پیر اور منگل کی درمیانی شب فائر فائٹرز کو 595 نارتھ فیلڈ ایوینیو کے قریب ایک ٹاؤن ہاؤس میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فورا کارروائی عمل میں لائی گئی اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ۔آتشزدگی کی صورت میں گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔