vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی کمیونٹی خوشحال پاکستان کے لیے کردار ادا کرئے،قونصل جنرل

0

 پاکستان میں سرمایہ کاری تجارت کو فروغ دینے کیلئے  ایسوسی ایشن برائے صنعتی نمائش  PAIE کے زیر اہتمام  ایک سمینار منعقد ہوا جس میں سعودی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سمینار کا افتتاح قونصل جنرل خالدمجید نے کیا، اپنے خطاب میں  قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ آگے بڑھیں  اور پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے  حکومتی اقدامات کو support کریں۔انکاکہنا تھا کہ ایسے سمینار سے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومتوں کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تین سال سے پاکستان کے مختلف شہروں میں صنعتی نمائشوں کا اہتمام کررہے ہیں، کوشش ہے کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ذرمبادلہ ملے .سمینار سے سعودی سرمایہ کار صالح بترجی نے کہا کہ پاکستان میں  ہنرمند اور محنت کشوں کی کمی نہیں ، جو پاکستانی سعودی عرب برسر روزگار ہیں۔ انکی محنت کے سعودی ادارے گواہ ہیں، سییمنار سے  راجہ ناصر علی خان، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان اور پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی وزیر برائے اسمال انڈسٹریز کارپوریشن، ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے اپنے اپنے علاقوں میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے امکانات  پیش کییے۔ فوجی فاونڈیشن کے ڈایریکٹرمیجرجنرل (ر) محمد اصغر نے  بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.