پی ایس ایل:شاہین کی قیادت میں 10میچز ہارنے پر شائقین مایوس
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے مسلسل ناکامی اور بدترین پرفارمنس نے لاہور قلندرز کے شائقین کو مایوس کردیا ۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم اب پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے ابتدائی 6 میچز میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔ رواں سالپاکستان ٹیم اور فرنچائز لاہور قلندرز کی کپتانی کے دوران انہوں نے 11 میچز میں قیادت کے فرائض سرانجام دیئے تاہم 10 مقابلوں میں انھیں شکست اور ایک میں فتح نصیب ہوئی۔شاہین کی کپتانی میں واحد فتح نیوزیلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں آئی تھی، جو 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قلندرز کو 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی اور یوں شاہین الیون کا پی ایس ایل میں پلے آف مرحلے تک رسائی تقریباً ناممکن ہوچکی ہے۔