نیویارک پولیس نے مختلف جرائم میں مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری
نیو یارک پولیس کو چوری،ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی تصاویر جاری کی ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ مطلوب ملزمان سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے پولیس سے رابط کریں۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 110 کے عملے کو 40-14 108اسٹریٹ پر 49 سالہ سخص کو چاقو کے زور پر لوٹنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 23 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 84 کے عملے کو نیو یارک سب وے اسٹیشن پر 73 سالہ شخص کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں ملزم مطلوب ہے۔ واقعہ 13 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر88 کے عملے کو وینڈربلٹ ایونیو پر 55 سالہ خاتون کو لوٹنے کے الزام میں 2 نامعلوم ملزمان کی تلاش ہے۔ واقعہ 3 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر75 کے عملے کو ہیگمین ایونیو اور باربی سٹریٹ پر 27 سالہ شخص کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں 2 ملزمان کی تلاش ہے ۔ واقعہ 18 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر7 کے عملے کو کلنٹن اسٹریٹ پر واقع ویلز فارگو بینک سے دھوکہ دہی کے زریعے 5000$ نکلوانے والے ملزم کی تلاش ہے۔واقعہ 30 جنوری کو پیش آیا۔