vosa.tv
Voice of South Asia!

 این وائے پی ڈی کا 30 سالہ ملازم گرفتار

0

نیویارک کے ریلوے اسٹیشنوں پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات

نیویارک:نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 115 کے عملے نے این وائے پی ڈی کے 30 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر ڈرانے دھمکانے ہراساں کرنے اور گلا گھونٹنے کا الزام ہے۔تھانہ نمبر 34 کا عملہ 207 اسڑیٹ ان ووڈ ٹرین اسٹیشن پر 47 سالہ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔تھانہ نمبر 52 کا عملہ ایسٹ 180 اسٹریٹ ٹرین اسٹیشن پر 23 سالہ خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔تھانہ نمبر 49 کا عملہ 54 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کر رہا  ہے۔ آخری بار انہیں 29 اپریل کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔تھانہ نمبر 13 کا عملہ ایسٹ 23 اسٹریٹ 3rd ایوینیو پر قائم رہائشی عمارت میں 79 سالہ شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کی تلاش ہے۔تھانہ نمبر 46 اور 52 کا عملہ مختلف چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں  میں ملوث ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.