vosa.tv
Voice of South Asia!

اولمپک:روس،بیلاروس کھلاڑیوں کو افتتاحی تقریب سے باہر رکھنے کا فیصلہ

0

کھلاڑی روسی یا بیلا روسی جھنڈے لہرانےکی بجائے(AINs)جھنڈا لہرایں گے

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور روس کے درمیان نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔آئی او سی نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے پہلے دن فیصلہ کیا کہ 26 جولائی کو پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو وفود کی پریڈ سے باہر رکھا جائے۔ اختتامی تقریب میں شرکت سے متعلق کھلاڑیوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔فروری 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس اور بیلا روسب کو  عالمی کھیل سے نکال دیا گیا تھا۔ آئی او سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  دونوں ممالک کے ایتھلیٹس – جنہیں انفرادی غیر جانبدار ایتھلیٹس (AINs) کہا جاتا ہے  انہیں 26 جولائی سے 11 اگست تک مقابلوں کی اجازت ہوگی لیکن انہیں میڈل ٹیبل میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا روسی اور بیلاروسی جھنڈوں کی جگہ ایک AIN جھنڈا لہرایا جائے گا اور بغیر الفاظ کے AIN ترانہ  خاص طور پر اس موقع کے لیے تیار کیا جائے گا – چلایا جائے گا۔یہ اقدامات غیرجانبداری کے اس معیار کے مطابق ہیں جو IOC نے دسمبر 2023 میں ممنوعہ ایتھلیٹس کی واپسی کی شرائط کے طور پر قائم کیا تھا۔ کھیلوں کی عالمی تنظیم نے کہا کہ اب تک 12 روسی اور 7 بیلاروسی ایتھلیٹس نے پیرس 2024 گیمز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔موسم گرما میں کل 10,500 ایتھلیٹس حصہ لینے والے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.