چوہدری شفقت محمود اور اینکر پرسن سہیل وڑائچ کے اعزاز میں عشائیہ
سابقہ مشیر برائے اوورسیز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کی جانب سے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری شفقت محمود اور سینئر صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ کے اعزاز پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید قونصلیٹ کے افسران اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی،عشائیہ میں مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئیے بطورِ خاص لائیو باربی کیو کا اہتمام کیا گیا تھا،عشائیہ میں شریک مہمانوں کو چوہدری اظہر وڑائچ صاحبزادہ مہد اظہر وڑائچ اور بھتیجے عمر فیصل وڑائچ نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ویلکم کیا عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظہر وڑائچ نے شفقت محمود کی کیمونٹی خدمات پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا اور سہیل وڑائچ کو عمرہ کی مبارکباد دی،جس پر عشائیہ میں شریک شرکاء نے چوہدری اظہر وڑائچ کا شکریہ ادا کیا ، عشائیہ میں معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی اور ہزارہ کے معروف فوک گلوکار عظیم اعوان نے اپنی آواز کا جادو جگا کر تقریب کو چار چاند لگائے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔