vosa.tv
Voice of South Asia!

کراٹے کمبیٹ 45 ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے میدان مارلیا

0

رپورٹ زین ندیم

کراچی:پاکستان نے بھارت کے خلاف دبئی میں  کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو ہرایا۔میچ  کے ابتدا سے ھی پاکستانی فائتر زازیب  رندہندوستانی حریف پر ہاوی نظر آئے۔ شاہ زیب نے شروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کردیاجبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا تھا۔دوسری فائٹ میں پاکستان کے علومی کریم کی جگہ  شرکت کرنے والے فیضان خان  بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھاگئے تھے ۔علومی کریم ویٹ مس کرنے کی وجہ سے شرکت سے محروم ہوگئے تھے۔کراٹے کمبیٹ 45 ہائی وولٹیج میچ  میں، پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند نے آخری راؤنڈ   میں رانا سنگھ کی قیادت میں ہندوستان کے خلاف 3  کے مقابلے 3  سے ٹیم فائٹ جیت لی۔پاکستان کے رضوان علی اور بھارت کے ہمانشو کوشک کے  بالترتیب پہلا اور دوسرا میچ جیتنے کے بعد  رواتی  حریفوں کے درمیان لڑائی کا فیصلہ آخری راؤنڈ میں ہوا۔ ایونٹ کا آغاز پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے رضوان علی کا بھارت کے پون گپتا  کے درمیان میچ سے  ہوا۔ پاکستانی فائٹر  کو اپنے حریف کو  پچھاڑنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ گپتا زیادہ مزاہمت نہیں کرپائے اور  جلد ہی  ہار  نتے ہوئے فرش پر لیٹ گئے تھے اور  یوں رضوان نے انھیں پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔دوسرے راؤنڈ میں ہندوستان کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان سے ہونے سے پہلے پاکستان  1-0 سے لیڈ کررہا تھا ۔ پاکستان اگر یہ  راؤنڈ  جیت جاتا تو وہ میچ  بھی جیت جاتے لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ کوشک فیضان پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے، جو علمی کریم کی جگہ پر آئے تھے  کریم کو  فائٹ  کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ ان کا وزن پانچ کلو  تک کم ہو گیا تھا۔میچ 1-1 سے برابر ہونے پر فیصلہ کن راؤنڈ  میں  پہنچ گیا جہاں پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوا۔ میچ کے آغاز سے ہی رند کے مسلسل حملوں نے اپنے حریف کو کونے میں دھکیل  دیا تھا  اور بالآخر انھوں نے تکنیکی ناک آؤٹ فیصلے کے ساتھ فائٹ جیت لی۔لڑائی کے بعد، رند  دونوں ممالک کے درمیان امن کی علامت کے طور پر پاکستانی اور ہندوستانی پرچم اٹھائے رنگ میں آگئے ۔رند نے میچ کے بعد کہا کہ  "یہ لڑائی امن کے لیے تھی۔ ہم دشمن نہیں ہیں، ہم ساتھ ہیں،” ۔ اس جیت کے ساتھ ہی شازیب  نے کیئریر میں ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنا رکاارڈ پانچ سفر کرلیا ۔انہوں نے اس سال فروری میں میکسیکو سٹی میں کراٹے کمبیٹ 44 میں تیز ترین ناک آؤٹ  فائٹ جیتنے کے بعد تاریخ رقم کی تھی۔  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 25  سالہ نوجوان نے اپنے حریف پیرو کے مارکو کیوباس کو پہلے راؤنڈ کے دوران 21 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر کے  سب کو حیران کردیاتھا ۔اس سے قبل رند نے جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران سٹیج پر  رانا  سنگھ کو تھپڑ مارا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.