vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں نوجوان کو گولی ماردی،دو کم عمر لڑکے چاقو کے وار سے زخمی

0

بروکلین، نیویارک:بروکلین کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 20 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع کو سیل کرکے شواہد قبضے میں لیے اور زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ووڈہال ہسپتال منتقل کیا ۔جہاں پر نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بروکلین، نیو یارک:بروکلین کے بازار میں حملہ آوروں نے دو کم لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں چاقو کے وار کرکے شدی زخمی کردیا۔حملہ آوروں نے  ایک لڑکے کی دائیں ٹانگ  پر چاقو کے متعدد وار کیے  اور دوسرے لڑکے پر بھی چاقو کے متعدد وار کیے گئے حملہ آور نے گردن اور ایک بار دائیں بازو پر وار کیا ۔زخمی لڑکوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر  لڑکوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.