vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے میئر  نے15ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کردیا

0

مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کرنے والے افراد کو جیب سے5ہزار ڈالرز اور شرپسندوں کی گرفتاری پر10ہزار ڈالرز انعام کا اعلان کیا ۔کہا کہ ہم آزادی اور علامتوں کی قدر جانتے ہیں اس پر خاموش نہیں رہ سکتے

نیویارک:میئر ایرک ایڈمز نے میٹ گالا میں ہنگامی آرائی ودیگر مقامات پر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب شرپسندوں کی گرفتاری میں معاونت کرنے والوں کو10ہزار ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا کہا کہ شرپسندوں سے متعلق معلومات ہاٹ لائن پر فراہم کی جائیں ان کے نام کو صیغہ راز رکھا جائے گا۔میئر نیویارک نے مزید کہا کہ ورلڈ وار ون کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو اپنی جیب سے5ہزار ڈالرز انعام دوں گا۔میئر نیویارک نے دیگر حکام کے ساتھ مین ہٹن میں واقع ورلڈ وار ون کے مجسمے کا دورہ کیا ۔اس موقع پر حکام نے مجسمے کو پہنچنے والے نقصان اور پینٹ سے متعلق آگاہ کیا۔جس کے بعد میئر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے  بلکہ کمیونٹی کو دیکھ کر بہت درد اور صدمہ ہوا ہے کہ کچھ لوگوں نے ایسی حرکت کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے 19سالہ انکل ویت نام میں جان سے گئے تھے ہمارے لوگوں نے ملک کے دفاع پر جانیں قربان کی ہیں ۔ان کا صلہ یہ دیا جارہا ہے کہ علامتوں کو نقصان پہنچایا جائے۔مجھ سمیت مرد خواتین کو اس مجسمے سے پیار ہے جسے نقصان پہنچایا گیا ہے ۔میں خاموش نہیں رہ سکتا ۔یہ مجسمہ جو میرے پیچھے ہے یہ یہ ہمارا وقار ہے ۔یہ ورلڈ وار ون کی یاد میں ہے۔ہم اپنی آزادی اور علامتوں کی قدر کرنا جانتے ہیں۔میں واضح کہتا چلوں جو لوگ ہمارے ملک اور ہمارے راستے سے نفرت کرتے ہیں  ۔ان سے متعلق خاموش نہیں رہوں گا ۔اگر خاموشی اختیار کرلی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سب ٹھیک ہے ۔میں ایسے لوگوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتوں گا انہیں کرائمنل کی حیثیت سے ہی لیا جائے گا  ۔لہذا آج میں اعلان کرتا ہوں کہ عوام ہماری مدد کرئے جن لوگوں نے مجسمے کی بے حرمتی کی اسے نقصان پہنچایا ایسے لوگوں کی نشاندہی کرنے والے افراد کو جیب سے5ہزار ڈالرز انعام دوں گا جو لوگ میٹ گالا ودیگر مقامات پر ہنگامہ آرائی میں ملوث ہیں ان شرپسندوں کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کو10ہزار ڈالرز انعام دئیے جائیں گئے۔اس حوالے سے لوگ ہاٹ لائن پر معلومات فراہم کریں۔    

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.