پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب کیو’ چاند پر روانہ
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ ہوگیا۔ سیٹلائٹ چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو نے مل کر تیار کیا، چاند کی سطح کی تصاویر لینے کیلئے آئی کیوب۔ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہو ا۔ آئی کیوب کیو چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کے سفر کے لیے خلا میں بھیجا گیا۔آئی کیوب کیو کو چینگ 6 مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ چاند کے جنوبی قطب سے اہم تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا اور مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی، چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا اور یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چھوٹا سیٹلائٹ ہے جس کا وزن چھ کلو گرام کے قریب ہے۔ یہ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوں گے۔اس میں بارہ والٹ کی بیٹری ہے جو شمسی توانائی کے بینلز کے ذریعے سیٹلائٹ کو چلاتی رہے گی اور تین ماہ تک یہ خلا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ چاند کی تصاویر مرکز یعنی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کو بھیجتا رہے گا۔