vosa.tv
Voice of South Asia!

افغان خاتون قونصل جنرل  سے اسمگل 25کلو سونا برآمد

0

قونصل جنرل کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل رعائت کے باعث ممبئی کسٹم نے گرفتار نہیں،سونا ضبط

ممبئی:ممبئی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام دبئی سے انڈیا آنے والے افراد کی چیکنگ کررہے تھے کہ افغان قونصل جنرل زکیہ وردک اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی سے آئی اور گرین چینل کا استعمال کیا ۔جس سے معلوم ہوا کہ وہ کوئی ایسا ڈیوٹی والا سامان ساتھ نہیں لے جارہے ہیں۔کسٹم حکام کو افغان قونصل جنرل کی نقل وحرکت پر شک ہوا تو انہیں جسمانی تلاشی کا کہا گیا پہلے خاتون نے انکار کیا تو کسٹم حکام نے کہا کہ خاتون اہلکار کے ساتھ کمرے میں چلی جائیں وہ تلاشی لے گی جس کے بعد قونصل جنرل کو ایک کمرے میں لیجایا گیا جہاں پر جسمانی تلاشی لی گئی تو کپڑوں میں چھپایا ہوا 25کلوسونا ملا ۔کسٹم حکام نے قونصل جنرل سے برآمد ہونے والے سونے سے متعلق سوالات کیے تو خاتون قونصل جنرل معلومات فراہم نہ کرسکی جس کے بعد کسٹم حکام نے سونا ضبط کرلیا جو دبئی سے انڈیا اسمگل کیا جارہا تھا۔جس کی مالیت 2.23 ملین ڈالرز بتائی  گئی ہے۔قونصل جنرل نے جسم کے مختلف حصوں پر باندھا ہوا تھا ۔واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد زکیہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف من گھڑت باتیں بنائی جارہی ہیں لہذا ایک خاتون کا ایسے کام جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.