vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سینیٹ نے 95 بلین ڈالر کا امدادی پیکج منظور کر لیا

0

اسرائیل اور یوکرین نے امریکا کے شکرگزار،پیکج منظور ہونے سے دشمن کو مضبوط پیغام جائے گا

امریکی سینیٹ نے 79-18 ووٹوں سے اسرائیل،یوکرین اور تائیوان کا95ارب ڈالر کا پیکج منظور کرلیا ہے ۔صدر بائیڈن نے پیکج کی منظوری کے فورا بعد کہا کہ وہ بدھ کو اس پر دستخط کریں گے اور یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا عمل شروع کریں گےجو روس کے خلاف  جنگ لڑ رہا ہے ۔صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے ہماری قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور امریکی قیادت کی طاقت کے بارے میں دنیا کو پیغام بھیجنے کے لیے میری قانون سازی منظور کی ہے۔کہ ہم کھڑے ہیں۔ پیکج کی منظوری کے بعد اسرائیل کو 26 بلین ڈالر کی امداد اور غزہ کے شہریوں کو انسانی امداد کے طور پر اور 8 بلین ڈالر تائیوان اور ہند بحرالکاہل میں چینی خطرات سے نمٹنے کے لیے دئیے جائیں گے ۔یوکرین کو روس کے خلاف لڑنے کے لیے61بلین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ۔علاوہ ازیں  اسرائیل نے کہ امریکی سینیٹ کی 13 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری نے اس کے دشمنوں کو ایک "مضبوط پیغام” بھیجا ہے۔سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا کہ امریکی فوجی امداد کی منظوری "ہمارے اتحاد کی مضبوطی کا واضح ثبوت ہے اور ہمارے تمام دشمنوں کو ایک مضبوط پیغام بھیجتی ہے”۔میں آج رات اسرائیل کے امدادی پیکج کو دو طرفہ اکثریت کے ساتھ منظور کرنے پر امریکی سینیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔امریکی امداد ملنے کے بعد یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو جلد ہی غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فوج بھیجنے کی بار بار دھمکیوں پر عمل کریں گے، جہاں 15 لاکھ لوگ پناہ گزین ہیں جن میں سے بہت سے عارضی کیمپوں میں ہیں۔مزید براں یوکرین کے صدر نے بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا کہا کہ تاخیر سےامداد ملی ہے اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں کہ امریکا ہمارے ساتھ ہے ہم ایک خطرناک جنگ لڑ رہے ہیں لہذا امریکا کا شکریہ ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.