پردیسی بھائیوں نے سجائی موسیقی کی محفل،فوک میوزک نے سماں باندھ دیا
سعودی عرب میں پردیسی بھائیوں نے سجائی موسیقی کی محفل جس میں فوک میوزک نے سماں باندھ دیا اور منچلے نوجوانوں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔دارالحکومت ریاض میں وسیم شوکت اور فرحان گوندل کی جانب سے سجائی گئی محفل موسیقی کی تقریب میں پردیسی بھائیوں نے بھرپور شرکت کی اس موقعہ پر مقامی فوک گلوکار محمد احسان اللہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور خوبصورت انداز میں گانے گا سماں باندھ دیا جبکہ ڈھول کی تھاپ اور موسیقی کی دھنوں نے بھی منچلے نوجوانوں کو بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کیے رکھا جس پر شرکاء نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پردیس میں ایسی محافل وطن سے دوری کے احساس کو کم کرتی ہیں اور تفریح کا ماحول میسر آتا ہے