vosa.tv
Voice of South Asia!

ییل کیمپس میں پولیس نے طلباء کو گرفتار کیا،نیویارک اور نیوجرسی میں احتجاج جاری

0

ییل یونیورسٹی میں پولیس نے فلسطینی پرچم اور بینرز اتار دئیے، نیویارک کے طلبا کا فلسطینی انداز میں ڈانس

نیویارک:ییل یونیورسٹی میں منگل کی صبح پولیس نے داخل ہوکر یونیورسٹی کی عمارت پر لگائے جانے والے فلسطین کے جھنڈے اور بینرز اتار دئیے جبکہ کیمپ میں بیٹھے ہوئے متعدد طالب علموں کو گرفتار کرلیا ہے۔منگل کی صبح پولیس انتظامیہ کی درخواست پر کیمپس میں داخل ہوئی جہاں پر کئی دنوں سے اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری تھا۔پولیس نے کیمپس میں داخل ہونے کے بعد طالب علموں کے لگائے کمیپوں کا معائنہ کیا اور کیمپوں میں بیٹھی ہوئی خواتین کو گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگائی اور ہمراہ لے کر چلے گئے اس موقع پر دیگر طالب علموں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کہ خواتین کو رہا کیا جائے پولیس نے کیمپس کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی

نیویارک یونیورسٹی کے طالب علم بھی اسرائیل مخالف احتجاج میں سراپا احتجاج ہیں اور کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں کہ غزہ نسل کشی بند کی جائے اسرائیل کو دی جانے والی امداد ختم کی جائے۔منگل کے روز نیویارک یونیورسٹی کے طالب علموں نے احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی انداز میں ڈانس کرنا شروع کردیا جبکہ موسم کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں تھی ۔طلباء ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر فلسطینی انداز میں ڈانس کررہے تھے اس موقع پر دیگر طلباء کیمپس کے باہر اور اندر ٹینٹ لگاکر بیٹھے ہوئے ہیں جن پر بینرز آویزاں ہیں کہ فلسطین کو آزاد کیا جائے ۔فلسطینی لوگوں کا قتل عام بند کیا جائے ودیگر بینرز آویزاں ہیں۔

نیوجرسی یونیورسٹی

نیوجرسی یونیورسٹی میں بھی طلبا نے بھرپور انداز میں احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اور کئی دنوں سے طلبا احتجاج پر بیٹھے ہوئے جبکہ پولیس کی بھاری تعداد نے یونیورسٹی کو گھیرا ہوا ہے ۔طلبا ء نے  کیمپس میں بینرز  لگائے ہیں کہ جن پر درج ہے جب غزہ میں اسکول نہیں تو یہاں بھی اسکول نہیں۔فلسطین کو آزاد کیا جائے اور قتل عام بند کیا جائے اور اسرائیل کو ہتھیاڑوں کی فراہمی بند کی جائے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک احتجاج جاری رہے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.