vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے لٹل پاکستان میں عید گالا

0

نیویارک:نیویارک میں علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر نے سالانہ عید گالا ڈنر کا اہتمام کیا اور سب کو ایک جگہ اکٹھا کرلیا۔بروکلین میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع  علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر  نے مقامی ریسٹورانٹ میں سالانہ عید گالا  ڈنر منعقدکیا۔ جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات کثیر تعداد میں شریک  ہوئیں۔ تقریب کے منتظمین ناصر اعوان، قیصر بھٹہ اور مشتاق کمبوہ  نے  علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کا تعارف پیش کیا، مختلف شعبوں میں فلاحی سرگرمیوں سے  متعلق آگہی دی اور مہمانوں کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔عید گالا میں کانگریس وومن ایوٹ کلارک،نیویارک سٹی کے  پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز،ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین،پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔مقررین نے شرکاء کو عید کی مبارکباد دی اور کمیونٹی کو ایک جگہ جمع کرنے پر علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد  اتوزئی  نے یہ یقین دہانی کروائی کہ کمیونٹی اور  ان کی  نمائندہ تنظیموں کو  جب جب جہاں جہاں   ہمارے تعاون کی ضرورت ہوگی اس میں  وہ ہمیں ساتھ  کھڑا  پائیں گے ۔تقریب میں شریک  مختلف  شخصیات نے نے  علامہ  اقبال کمیونٹی سینٹر کی قیادت کو گلدستے  پیش کیے گئے جب کہ اے آئی سی سی نے امریکی آفیشلز اور  نیویارک پولیس میں ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے مصباح نور کو کمیونٹی سروسز کے اعتراف میں تعریفی  سند سے نوازا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.