vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

0

نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 40 کی حدود میں 600 بر جن ایو نیو  پر پولیس کو ایک گھر سے نومو لود بچے کی لاش ملی ہے ۔پولیس وا قعے کی تحقیقات کررہی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 84 کے عملے نےپیسیفک اسٹریٹ-4 ایونیو سب وے اسٹیشن پر چوری کی واردات میں ملوث22 سالہ ملزم کو  ایورگرین ایونیو  سے گرفتار کرلیا ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 19 کے عملے نے 400 ایسٹ 71 اسٹر یٹ سے لاپتہ ہو نے والے 84 سالہ شحص کی تلاش شروع کردی ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کے عملے نے بوسٹن روڈ پر واقع پیراڈائز موٹر  کے اندر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش تیز کر دی ہے۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 47 کے عملے نے54 سالہ بس میں سوار خاتون پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔نیویارک پولیس کا تھانہ نمبر 43 کا عملہ  2225 لیکومبی ایونیو سے لاپتہ 14 سالہ بچے کو تلاش کررہا ہے ۔نیو یا رک پولیس کے تھانہ نمبر 109 کے عملے نے 4 4سٹریٹ قریب واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے ۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 108 کے عملے نے جیکسن ایونیو اور کوئنز بلیوارڈ سب وے اسٹیشن پر55 سالہ خاتون پر حملہ کر نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 46 کے عملے  نے کرسٹن ایونیو اور ایسٹ برن سائیڈ ایونیو پر19 سالہ شحص پر حملہ کر نے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.