vosa.tv
Voice of South Asia!

لڑکی کے والدین نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے بہروپیے کو گرفتار کروادیا

0

بھارت کی ریاست کرناٹک میں اسٹیٹ ریلوے پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کرلیا جو شادی کی جعلی ویب سائٹ بنا کر لڑکیوں سے فراڈ کررہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت 45 سالہ نریش پوری گوسوامی کے نام سے ہوئی جو ریاست راجستھان کا رہائشی ہے۔اس نے شادی کی جعلی ویب سائٹ پر پون اگروال کے نام سے شناخت ظاہر کی تھی اور اپنا تعارف کسٹم افسر کے طور پر کرواتا تھا۔نریش پوری گوسوامی نے ایک لڑکی کے والدین سے شادی کے سلسلے میں بنگلورو میں ملاقات کی۔ ملزم نے ان سے کہا کہ ’مجھے ٹکٹ بُک کروانا ہے اور میں اپنا بٹوا گھر بھول آیا ہوں۔ آپ مجھے پیسے دیں میں گھر پہنچ کر واپس کر دوں گا۔لڑکی کے والدین نے ملزم کو 10 ہزار روپے دیے جس کے بعد وہ ٹکٹ لے کر ٹرین میں سوار ہوا۔ نریش پوری گوسوامی نے کچھ دیر بعد اپنا موبائل فون بند کر دیا جبکہ متاثرہ خاندان نے اس متعلق پولیس سے رجوع کیا۔پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزم کو گرفتار کیا جو بنگلورو میں کپڑے کی دکان پر ملازمت کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے متعدد سم کارڈ خرید رکھے تھے اور اخبارات میں شائع اشتہارات سے لڑکیوں کے نمبرز نکالتا تھا۔ملزم لڑکیوں کو شادی کرنے کا جھانسا دیتا تھا۔ وہ انہیں والدین سمیت مختلف جگہوں پر بلا کر کسی بھی بہانے سے پیسے لیتا تھا اور پھر غائب ہو جاتا تھا۔ ملزم اب تک 250 سے زائد خواتین کو دھوکا دے چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.