بروکلین:پولیس افسر کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا،پولیس گاڑیاں تباہ
2افراد گولی لگنے سے زخمی،چھرا مار گرفتار،آتشزدگی کے واقعات میں4افراد زخمی،تیز رفتار کار درخت پر چڑھ گئی
مشرقی فلیٹ بش : بروکلین میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی افسر کا ایک شخص سے ٹکراو ہوگیا جس پر تفتیشی افسر نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران سمیت بھاری تعداد میں نفری پہنچ گئی اور جائے وقوع کو سیل کردیا۔پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔بعدازں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے شخص کے پاس پستول تھا اسے افسر نے پستول گرنے کا متعدد بار کہا لیکن نہیں مانا جس پر پولیس افسر نے فائر کیے تھے ۔ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی باہر نکل کر صورتحال کو دیکھ رہی تھی۔ مین ہٹن، نیو یارک: مین ہٹن میں صبح کے پانچ بجے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ایک شخص کے بازو ماور دوسرے شخص کے سینے میں گولی لگی ،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔دونوں کی حالت تسلی بخش ہے اور تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔کوئنز، نیو یارک: تھانہ 106 پریسنٹ کی حدود میں لیفرٹس BLVD اور 135th ایونیو کے قریب چاقو کے حملے میں ایک 52 سالہ خاتون، 63 سالہ مرد اور ایک 28 سالہ لڑکا زخمی ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے چھرا مارنے والے31سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔مین ہٹن، نیویارک:مین ہٹن میں E 109th St & Madison Ave کے قریب فلیٹ میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ شدت اختیار کرنے لگی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔وقعہ میں 3 شہری زخمی اور 1 فائر فائٹر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بروکلین، نیویارک:بروکلین میں ہاورڈ ایونیو کے قریب 4 منزلہ عمارت کے ایک مکان میں آگ لگ گئی ۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔وقعہ میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے گیا ۔ ایلم ووڈ پارک:گارڈن اسٹیٹ پارک پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت پر چڑھ گئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔نیویارک: پیر کی صبح S. Orange Ave.کے قریب بلوم فیلڈ کی متعدد کاریں ٹکڑا گئیں ایک کار جھاڑیوں میں تو دوسری کھمبے سے ٹکڑا گئی بلکہ ایک کار کھڑی گاڑی میں گھس گئی۔تاہم کسی کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔