پولیس افسر نے کتے کو گولی ماردی،ہائی وئے پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں
ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی،فائرنگ سے نوجوان زخمی
برونکس:نیویارک میں الصبح تھانہ 42 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹریٹ 164تھرڈ ایونیوپر ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراو کرلیاجبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔مین ہٹن، نیویارک: الصبح تھانہ 6کی حدود میں ٹرک سڑک کی صفائی کررہا تھا کہ اچانک 30سالہ شخص ٹرک کے نیچے آگیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی موجود رہا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور نعش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔کوئنز:نیویارک کوئنز میں الصبح بزرگ شخص سڑک عبور کرتے ہوئے ہیوی ڈیوٹی ٹو ٹرک کی زد میں آگئے اور شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔فلاڈیلفیا پولیس افسر نے کتے کو گولی مار کر مار ڈالا۔پولیس کے مطابق پولیس موبائل گزر رہی تھی کہ کتے نے بھونکنا شروع کردیا ،جس پر افسر نے غصہ میں آکر کتے کو گولی ماردی۔واقعہ کی اطلاع پر افسران پہنچ گئے اور پولیس مرے ہوئے کتے کو اٹھایا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے رواں ماہ تیسرے کتے کو گولی ماری ہے۔کیلی فورنیا میں پولیس ایک مشتبہ ڈرائیور کا تعاقب کررہی تھی کہ ہائی وئے پر تیز رفتاری کے باعث پولیس گاڑیاں ٹرک ودیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔پولیس نے مشتبہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جو زخمی ہوگیا تھا