vosa.tv
Voice of South Asia!

نیتن یاہو بے ایمان اور جھوٹے ہیں،رکن کانگریس میڈلین ڈین

0

غزہ پٹی میں شہریوں کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن Madeleine Dean نے نسل کشی کرنے والی غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بے ایمان اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ امریکی کانگریس کی رکن میڈلین ڈین کا کہنا ہے کہ  غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کا حملہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو میڈیا میں شائع ہوتا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک رکن نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بے ایمانی، شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے حملے کرنے کی ان کی وعدہ خلافی اور محفوظ علاقے بنانے کے ان کے جھوٹے دعوے ناقابل قبول ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ اسرائیلی  حکومت کا اصل حامی ہے ۔ایک طرف امریکہ جنگ روکے جانے کی بات کرتا ہے لیکن دوسری طرف وہ اسرائیلی  حکومت کو ہتھیار اور مالی امداد بھیج رہا ہے۔ امریکہ اب تک سلامتی کونسل میں غزہ میں قیام امن کی تین قراردادوں اور جنگ بندی کے مسودے کو ویٹو کر چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.