گریجویشن تقریب کے دوران طلباء کا احتجاج،طالبہ نے ڈپلومہ پھاڑ دیا
نیویارک کے یو ای ایس اسکول میں فلسطین اور اسرائیل کے حامی آمنے سامنے اور نعرے بازی
نیویارک:کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج و گرفتاریوں کے بعد انتظامیہ نے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا ۔جہاں پر طلباء نے استائذہ سے ڈپلومے وصول کرنے تھے ۔طلباء نے ڈپلومے وصول کرنے کے دوران مختلف طریقوں سے احتجاج کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی ۔طلباء ڈپولمے وصول کرنے کے دوران ہاتھوں پر ہتھکڑی باندھ کر پیش ہوئے کچھ طلبا نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے تو کچھ نے فلسطین کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے ۔تقریب کے دوران ایک طالبہ ہتھکڑی لگاکر پیش ہوئی اور ڈپلومہ وصول کرتے ہی سب کے سامنے پھاڑ دیا۔یونیورسٹی اسرائیل مخالف طلبہ تحریک کا مرکز رہی ہے، جس نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا۔مین ہٹن، نیویارک: فلسطین کے حامی اور اسرائیل کے حامی مظاہرین UES ہوم کے باہر آمنے سامنے آگئے ۔دونوں مظاہرین نے فلسطین اور اسرائیل کے جھنڈے پکڑے ہوئے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ۔اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی