vosa.tv
Voice of South Asia!

یوتھ کیرئیر ڈے پروگرام میں ہوم لینڈ،ایف بی آئی سمیت دیگر اداروں کی شرکت

0

کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پروگرام میں طالب علموں،خواتین سمیت دیگر افراد کی بھرپور شرکت،امریکا میں بےپناہ مواقعوں سے متعلق شرکاء نے لیکچر سنے۔

کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نیو یارک پولیس اکیڈمی میں 12ویں یوتھ کیرئیر ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ایونٹ  میں فیڈرل،سٹیٹ اور سٹی کے زیر اہتمام اہم اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی اور مسلم کمیونٹی کے یوتھ ارکان کو روزگار سمیت دیگر مواقع سے آگاہ کیا۔کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم امریکن کمیونٹی کے جواں سال سکول اور کالج میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کے لئے روزگار، انٹرن شپ،رضاکارانہ سروس سمیت دیگر اہم مواقع سے آگاہی کے لئے یوتھ کیرئیر ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد رضوی اور ان کے ساتھیوں کے زیر اہتمام منعقدہ اس بڑے سالانہ پروگرام  میں یو ایس ہوم لینڈ سیکورٹی،ایف بی آئی،یو ایس پوسٹل  انسپیکشن سروس،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ،امیگریشن ،ڈپارٹمنٹ آف جسٹس سمیت دیگر فیڈرل،سٹیٹ اور سٹی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

۔ایونٹ میں ان اداروں نے اپنے اپنے سٹالز لگائے جن پر ان کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں روزگار سمیت دیگر مواقع کے بارے میں معلوماتی مواد موجود تھا اور ان سٹالز پر ان کے نمائندے تمام وقت شرکاءکو ہر قسم کی اہم معلومات بھی فراہم کرتے رہے ۔اس موقع پر کوپو کے روح رواں محمدر ضوی کاکہنا تھا کہ کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن ،کمیونٹی کے جواں سال ارکان،ہائی سکول اور کالج میں زیر تعلیم بچوں کو روزگار سمیت اہم مواقع سے مسلسل آگاہ رکھنے کے سلسلے میں یوتھ کیرئیر ڈے کی صورت میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی ۔پروگرام میں شریک نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر عدیل رانا کا کہنا تھا کہ میں این وائے پی ڈی کے لیے کام کرتا ہوں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ایک  بہترین کیریئر ہے۔ کسی مجرم کو تلاش کرنا، کسی مجرم کو ڈھونڈنا یا سڑک پر کسی کی مدد کرنے سے  فخر کا جو احساس آپ کے دل میں آتا ہے وہ بے مثال ہے۔ چیپلن امام طاہر نے نو جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ کرہ ارض پر رہنے کے لیے سب سے بابرکت ملک ہے۔ اور یہاں  سب سے زیادہ مواقع حاصل ہیں اب یہ  اس پر مبنی ہے کہ آپ اپنی زندگی کے ساتھ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔پروگرام میں شریک ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ  ہم وکلاء امریکہ کی نمائندگی کرتے ہیں اور  ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ نیو یارک میں وفاقی قوانین کا نفاذ ہو۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں خواتین اور  نوجوانوں کی ضرورت ہے جو قانون میں دلچسپی لیں اور وکیل بن کر ہماری کمیونٹی میں لیڈر بننے کے شاندار مواقعے حاصل کریں۔اس موقع پر نیو یارک سٹی کے نمائندے نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں ہمارے پاس مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں ،  ہم شہر میں ہر مذہب کے ساتھ کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نیویارک میں مختلف مذاہب کی تقریباً 8000 عبادت گاہیں موجود ہیں ۔کوپو کے زیر اہتمام یوتھ کیرئیر ڈے کے موقع پر فیڈڑل بیورو آف انوسٹی گیشن کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی کام کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے جہاں کام کرنے کی ہر کوئی خواہش رکھتاہے۔ایف بی آئی کی خاتون نمائندہ کا کہنا تھا کہ یہاں  حجاب پہن کر کوئی بھی مسلمان کام کر سکتا ہے اور اسکے لئے کوئی ممانعت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ میں 20 سال سے اس محکمے کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

۔کیرئیر ڈے میں نیویارک کے مختلف بوروز سے مسلم امریکن کمیونٹی کے یوتھ ارکان بالخصوص سٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جن میں پروگرام میں شریک اہم شخصیات نےانعامی کوپن بھی  تقسیم کئے گئے۔پروگرام کے اختتام پر طالبعلم اور شرکاء  نے اپنے من پسند ڈپارمنٹس کے لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.