vosa.tv
Voice of South Asia!

دہلی میں وبا پھیلنے سے اسپتال مریضوں سے بھر گئے

0

دہلی میں نئی وبا نے زور پکڑ لیا،اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے، جس کے باعث صحت کے حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اسے اسٹومک فلو  بھی کہا جا رہا ہے۔ زیادہ تر بچے اس بیماری کی زد میں آرہے ہیں۔دہلی میں ان دنوں پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، یہ ایک عام بیماری ہے جو نورووائرس، روٹاوائرس اور انٹرووائرس سمیت مختلف وائرسز کے باعث ہوتی ہے، یہ وائرسز بہت زیادہ متعدی ہوتے ہیں اور آلودہ خوراک یا پانی، متاثرہ شخص کے قریبی رابطے یا ناقص صحت کی سہولیات کے ذریعے آسانی سے پھیل سکتے ہیں۔اگر کسی کو یہ فلو ہوا ہے اور آپ اس شخص کے رابطے میں آتے ہیں تو آپ کے بھی متاثر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔جن افراد کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے ان میں بھی اس بیماری کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس بیماری کی اہم وجوہات میں سے پیٹ کا انفیکشن، خراب کھانا، آلودہ پانی پینے اور اسٹریٹ فوڈ و صفائی ستھرائی کا فقدان ہے۔اس بیماری کی علامات میں پیٹ درد، پیٹ کی خرابی، اسہال، قے اور دیگر کئی مسائل شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.