vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ،نیویارک پولیس گاڑی نے شخص کو کچل ڈالا

0

فائرنگ سے خاتون زخمی،5سالہ بچہ جاں بحق،مقابلے میں دو ملزمان گرفتار

بروکلین،نیویارک:تھانہ 73 کی حدود میں 101 اوسبورن سٹریٹ کے سامنے نقاب پوش ملزمان نے ٹارگٹ کرکے دو افراد پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ملزمان نے 30سالہ شخص کے  سینے میں متعدد گولیاں ماری اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی جاں بحق اور زخمی شخص کو بروکڈیل ہسپتال پہنچایا گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کی عمر 28 سال ہے اس کے بائیں ہاتھ میں گولی لگی اور اس کی حالت مستحکم ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان ماسک پہنے  ہوئے تھے اور جائے وقوعہ سے نامعلوم کیلیبر کے پانچ کیسز اور دو ٹکڑے ملے ہیں۔واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔برونکس نیویارک: برونکس کے ساؤنڈ ویو سیکشن رینڈل ایونیو اور کامن ویلتھ  ایونیو کے قریب نقاب پوش ملزم راہگیر  خاتون کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا ۔لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی واقعہ میں سیاہ فارم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔ نیویارک پولیس نے مقابلے کے بعد2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پولیس مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر برونکس میں واقع فلیٹ کے قریب پہنچی تو گھر کے اندر سے ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ڈرون کا استعمال کیا اور کافی دیر کی محنت کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نیویارک:وین وک ایکسپریس وے پر ایک شخص سڑک عبور کررہا تھا کہ نیویارک پولیس کی گاڑی نے کچل ڈالا ۔نیویارک پولیس کی گاڑی شخص کو گھسیٹ کر دور تک لے گئی ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور گاڑی کے نیچے آنے والا شخص موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا جس کے بعد نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔کوئنز:کالج پوائنٹ پر کار کی ٹکر سے5سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ایک فیملی کالج پوائنٹ پر واقع پارک میں آئی ہوئی تھی کہ اچانک ان کا5سالہ بچہ پارک سے نکل کر سڑک پر آگیا اور بھاگنا شروع کردیا اس دوران ایک تیز رفتار کار نے بچے کو ٹکر ماری جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔مین ہٹن، نیویارک: تھانہ  34  کی حدود میں Dyckman St. and Broadway اسٹریٹ کے قریب حملہ آور نے30سالہ شخص کے سینے پر تیزدار آلہ کی مدد سے وار کرکے زخمی کردیا اور موع سے فرار ہوگیا ۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.