vosa.tv
Voice of South Asia!

نقاب پوشوں نے نیویارک کے بزرگ اور جوان خواتین کو ٹارگٹ بنالیا

0

بزرگوں اور خاتون پر حملے،ڈکیتی کے2واقعات میں4ملزمان مطلوب

نیویارک پولیس تھانہ نمبر 33 کی حدود میں 531 ویسٹ 159 اسٹریٹ پر ایک نا معلوم شخص 33 سالہ ڈیلیوری بوائےسے  سامان چھین کر فرار ہوگیا۔تھانہ نمبر 45 کی حدود میں پیلہام بے پارک کے قریب ایک نا معلوم شخص 61 سالہ خاتون پر حملہ کرکے بھاگ گیا۔تھانہ نمبر 71 کی حدود میں 544 فلیٹ بُش کے قریب ایک نا معلوم شخص نے 79 سالہ شخص کو حملے کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔تھانہ نمبر 48 کی حدود میں ایسٹ 183 اسٹریٹ اور 3rd ایوینیو پرایک شخص نے 29 سالہ لڑکی پر حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔تھانہ نمبر 110 کی حدود میں علمہرسٹ ایوینیو ٹرین اسٹیشن پر 3 معلوم افراد نے 16 سالہ لڑکے پر حملہ کیا اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے  مطلوبہ ملزمان  کی شناخت اور گرفتاری کے لیے  ان کی  ویڈیوزاور تصاویریں جاری کردی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل  کی ہے کہ وہ  ملزمان کی گرفتاری میں   مدد کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.