پاکستانی ثقافتی ویک میں پتلی تماشہ دیگر سٹالز ملکی اور غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں مختلف ممالک کے ثقافتی ایونٹ عالمی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں ،پاکستانی ثقافتی ویک میں پتلی تماشہ اور کھانوں سمیت دیگر سٹالز ملکی اور غیر ملکیوں کی توجہ اور دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض کے السویدی پارک میں جاری تفریحی سرگرمیوں میں پاکستانی ثقافت پر مبنی بازار بھی قائم ہے جہاں پتلی تماشہ سمیت روایتی دیسی کھانوں کے سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں ثقافتی بازار میں پتلی تماشہ بڑوں کے علاوہ بچوں میں بھی توجہ کا مرکز ہے جہاں فنکار روایتی گیت گا کر شرکاء کو محظوظ کرتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں کے سٹالز بھی موجود ہیں جن پر پاکستانی دیسی کھابوں سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ثقافتی بازار میں پاکستانی رکشہ بھی ملکی اور غیر ملکیوں کی دلچسپی کا باعث ہیں۔