vosa.tv
Voice of South Asia!

منہاج القران انٹرنیشنل یو ایس اے کے زیر اہتمام نوجوان اسکالر شیخ حماد مصطفیٰ کے پہلے دورہِ امریکا کی تیاریاں مکمل 

0

منہاج القران انٹرنیشنل یو ایس اے کے زیر اہتمام نوجوان اسکالر شیخ حماد مصطفیٰ کے پہلے دورہِ امریکا کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ شیخ حمادمصطفیٰ اپنے دورہِ امریکا میں سات بڑے شہروں میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

نوجوان اسکالرشیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری   پہلی  بار  امریکا  کا دورہ کریں  گے  ۔ منہاج القران یو  ایس نے   اس تاریخی  دورے کے  لیے  7 بڑے شہروں میں13 جون سے  12  جولائی تک    سیرت النبی  کانفرنس  اور  اجتماع  شیڈول کیے ۔ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری  اس سفر کےدوران سیرت طیبہ کی روشنی میں نوجوانوں کے ایمان و عقائد کی حفاظت اور پختگی لانے والے ایمان افروز موضوعات پر اظہار خیال فرمائیں گے اور نوجوانوں کے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ کی روشنی سے منور کریں گے۔شیخ حماد  مصطفیٰ کے  پہلے  خطاب کا آغاز 13 جون کو  شکاگو میں ہوگا، جس کے بعد وہ مرحلہ وار 19 جون  کو نیوجرسی اور 20 جون بروز  ہفتہ نیویارک میں  بروکلین کے علاقے   کونی آئی لینڈ ایونیو    پر جلسہ ریسٹورانٹ  میں   فکر انگیز خطاب کریں گے ۔بعد ازاں 21 جون کو کنیکٹی کٹ، 28 جون کو ڈیلس، 4 جولائی  کو  ہیوسٹن اور 12 جولائی سیکرا مینٹو میں  کانفرنس  کاانعقاد ہوگا۔شیخ حماد مصطفیٰ ان خطابات میں نوجوان نسل کو درپیش فکری و روحانی چیلنجز، اور دورِ جدید میں ایمان کی حفاظت جیسے اہم موضوعات پر فکر انگیز علمی و تحقیقی گفتگو ہوگی ۔منہاج القران  یو ایس  اے  نے امریکا میں مقیم  مسلمانوں کو ان کانفرنسز میں شرکت  کی  دعوت دی  ہے۔اورمسلم کمیونٹی  سے   اپیل   کی کہ وہ اپنی فیملیز کے  ہمراہ شرکت کریں اور اپنے اپنے شہروں کے مطابق  شیڈول کانفرنس کے   لیے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.