vosa.tv
Voice of South Asia!

ائیر سیال کا ریاض سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کی نجی ائیرلائن ائیر سیال نے سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کے ساتھ آغاز کر دیا ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی لاہور کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ائیر سیال کے ریجنل آفس کا افتتاح سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم نے کمیونٹی ممبران اور ائیر سیال کے کنٹری اور ریجنل انتظامیہ کے ہمراہ کیا اور کیک کاٹا گیا اور ریاض سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ جلد ہی لاہور سمیت دیگر شہروں کے لیے بھی نئی پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.