vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ 2026: رونالڈو، میسی یا ایمباپے؟ سب سے بڑا اسٹار کون؟

0

فٹبال کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے فیفا کے آغاز کے ساتھ ہی ایک بار پھر یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا سپر اسٹار کون ہے رونالڈو، میسی یا ایمباپے

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق تینوں کھلاڑی مختلف شعبوں میں اپنی اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں، تاہم مجموعی طور پر کسی ایک کو واضح طور پر “سب سے بڑا کھلاڑی” قرار دینا مشکل دکھائی دیتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت اور فین انگیجمنٹ میں ابھی بھی میسی کو سبقت حاصل ہے، کیونکہ ارجنٹینا کے میچز سب سے پہلے مکمل طور پر فروخت ہوئے۔ اس کے برعکس ایمباپے اور رونالڈو کے میچز کی ٹکٹیں بھی بعد میں تیزی سے فروخت ہوئیں، جس سے ان کی مقبولیت بھی واضح ہوتی ہے۔اعداد و شمار کے لحاظ سے ایمباپے کو برتری حاصل ہے، کیونکہ وہ کم عمر ہونے کے باوجود ورلڈ کپ میں زیادہ گول اسکورنگ ریٹ رکھتے ہیں اور پہلے ہی دو ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔تاہم سرچ ٹرینڈز اور سوشل میڈیا مقبولیت میں رونالڈو اب بھی سب سے آگے ہیں۔ وہ دنیا کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ایتھلیٹ ہیں اور ان کی آن لائن موجودگی باقی دونوں کھلاڑیوں سے کہیں زیادہ ہے۔کمائی اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے بھی رونالڈو بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ میسی دوسرے اور ایمباپے تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ ایمباپے تیزی سے عالمی سپر اسٹار بن رہے ہیں، لیکن ابھی تک انہوں نے مکمل طور پر میسی اور رونالڈو کی دہائیوں پر محیط مقبولیت کو پیچھے نہیں چھوڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.