vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں قومی شجر کاری سیزن کا آغاز

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کو ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن کے تعاون سے سعودی دارالحکومت ریاض میں اس سال کے لیے قومی شجر کاری سیزن کا آغاز کر دیا سعودی گرین انشیٹو 2021 کے آغاز سے اب تک 95 ملین سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں اور اس سیزن کے دوران 100 سے 115 ملین پودے لگانے  کا ہدف پورا کیا جائے گا۔قومی شجرکاری سیزن 2024 کا آغاز "ہم اپنے مستقبل کے لیے پودے لگاتے ہیں” کے سلوگن کے تحت کیا گیا ہے سیزن کا افتتاح وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت، نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینئر عبد الرحمن بن عبدالمحسن الفضلی اور سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر خالد بن عبداللہ اور ماحولیاتی نظام کے نمائندوں اور رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا قومی شجر کاری سیزن کے آغاز پر شجر کاری کی اہمیّت کو اجاگر کیا گیا سعودی گرین انیشیٹو کے تحت اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد 10 ارب درخت لگانا اور 40 ملین ہیکٹرز زمین کی بحالی ہے اس مہم میں بچوں،نوجوانوں اور خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے سعودی عرب انتہائی سنجیدگی سے صحرا کے خاتمے اور بدلتے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے گرین سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد زمین اور ماحول کا تحفظ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.