vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیسکو نے 2026 کے لیے عالمی جابز اور انٹرن شپ مواقع کھول دیے

0

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے جون 2026 کے لیے دنیا بھر کے امیدواروں کے لیے مختلف بین الاقوامی ملازمتوں، کنسلٹنسی اسائنمنٹس اور انٹرن شپ پروگرامز کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق یونیسکو کے یہ مواقع ان افراد کے لیے ہیں جو تعلیم، سائنس، ثقافت، کمیونیکیشن اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں عالمی سطح پر کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ادارے میں دنیا بھر سے 2000 سے زائد پروفیشنلز مختلف دفاتر اور فیلڈ آفسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔یونیسکو کی جانب سے جاری اس ریکروٹمنٹ ڈرائیو میں سینئر عہدوں سے لے کر پروجیکٹ آفیسرز اور ایڈمنسٹریٹو پوسٹس تک متعدد آسامیاں شامل ہیں۔ ان میں فرانس، کینیڈا، سینیگال، تھائی لینڈ، بھارت اور دیگر ممالک میں اسامیاں موجود ہیں۔اس کے علاوہ مختلف مختصر مدتی کنسلٹنسی مواقع بھی دستیاب ہیں جن میں تعلیمی منصوبوں کی نگرانی، آن لائن ٹیچر ٹریننگ سسٹمز کی ترقی، ماحولیات، اور تکنیکی معاونت جیسے شعبے شامل ہیں۔طلبہ اور حالیہ گریجویٹس کے لیے یونیسکو انٹرن شپ پروگرام 2026 بھی کھلا ہے، جس میں شرکاء کو 1 سے 6 ماہ تک ادارے کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔ درخواستوں کی آخری تاریخ زیادہ تر 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔اہلیت کے مطابق امیدواروں کے پاس متعلقہ تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تجربہ اور انگریزی یا فرانسیسی زبان کی مہارت ہونی چاہیے، جبکہ ادارے کی بنیادی اقدار سے وابستگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار یونیسکو کے آفیشل کیریئر پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، جہاں ہر پوزیشن کی تفصیلات اور شرائط واضح طور پر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.