vosa.tv
Voice of South Asia!

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کے خلاف احتجاج

0

پارلیمنٹ اجلاس سے قبل سنی اتحاد کونسل اراکین کا احتجاج، سابق وزیر داخلہ اور رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اراکین قومی اسمبلی نے  عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے خلاف  نعرے بازی کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا آئینی قانونی حق ہے عوام نے گھس بیٹھیوں کو مسترد کردیا ہے لیکن یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہے

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج میں پی ٹی آئی کے اراکین ِ قومی اسمبلی نے  مطالبہ کیا کہ بانی چئیرمین سے ملاقات پر عائد پابندی ہٹائی  جائے  اور انھیں رہا  کیا جائے ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.