رفح میں اسرائیلی آپریشن کی تیاری،مشرقی رفح سے1لاکھ افراد کا انخلاء
رفح:اسرائیلی فوج نے رفح میں زمینی آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے اور آپریشن سے قبل انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پر رفح سے نکل جائیں۔اسرائیلی فوج نے فضائی اور زمینی راستےے کے ذریعے رفح میں پمفلٹ تقسیم کیے ہیں اور وارننگ جاری کی کہ وہ فوری طور پر رفح خالی کریں۔جس کے بعد لوگوں نے جان ومال کی حفاظت کے پیش نظر مشرقی رفح سے نکلنا شروع کردیا ہے۔لوگ اہلخانہ کے ساتھ ضرورت کا سامان لے کر مختلف محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔لوگ گاڑیوں ریڑھیوں سمیت دیگر دستیاب وسائل کے زریعے منتقل ہورہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ بمباری ہوگی اس لیے رفح چھوڑ کر جارہے ہیں اور اسرائیل نے مواسی میں منتقل ہونے کا کہا ہے جس کے بعد لوگ وہاں منتقل ہورہے ہیں۔