vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کے دورے کی شدید خواہش ہے، سونم باجوہ

0

سونم باجوہ نے حال ہی میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے دورے کے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔سونم باجوہ نے کہا کہ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہوں۔سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں میرے بے شمار دوست ہیں، پاکستان آنے کا خیال ہی میرے اندر بے پناہ خوشی بھر دیتا ہے۔‘اپنے پختہ ارادوں کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں واقعی امید کرتی ہوں کہ میں پاکستان آؤں گی، میں اس دورے کی دل سے خواہش کرتی ہوں۔‘پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والی بے حد محبت پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.