نیویارک:محکمہ فائر ڈیپارٹمنٹ کاآف ڈیوٹی ملازم گرفتار
کم عمر لڑکے سمیت2لاپتہ افراد کی تلاش،خاتون کے ساتھ چھیر چھاڑ اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی تلاش
نیویارک:نیویارک پولیس تھانہ نمبر13 کے عملے نے30 سالہ آف ڈیوٹی ملازم کو نامعلوم شحص پر حملہ کر نے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر 49 کا عملہ 1430 واٹر پلیس سے لاپتہ ہو نے والے 37 سالہ شحص کو تلاش کررہا ہے۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 102 کے عملے نے پارک لین ساؤتھ اور میٹروپولیٹن ایونیو کے قریب بس میں سوار 26 سالہ خاتون کو ہراساں کر نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی۔نیویارک پولیس تھانہ نمبر 42 کے عملے نے کروٹونا پارک کے قریب 17 سالہ شحص پر حملہ کر کے فرار ہو نے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 77 کے عملے کو 105 راجرز ایونیو کے سامنے ایک زخمی شحص کی اطلاع ملی۔متاثرہ شخص ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسا۔نیویارک پولیس کے تھانہ نمبر40 کے عملے نے 580 کورٹ لینڈ ایونیو سے گمشدہ ہو نے والے13 سالہ بچے کی تلاش تیز کردی۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 45 کے عملے نے 815 ہچنسن ریور پارک وے پر واقع ٹارگٹ ریٹیل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر جاری کر تے ہو ئے مدد کی اپیل کی ہے۔نیو یارک پولیس کے تھانہ نمبر 18 کے عملے نے ٹرین میں سوار61 سالہ شحص کیساتھ چوری کی واردات میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی۔