vosa.tv
Voice of South Asia!

کار میں جھلس کر نوجوان جاں بحق،ایک شخص کو کارسوار خاتون نے کچل ڈالا

0

بنگلہ دیشی نوجوان کی ہلاکت کی ویڈیو جاری،ای۔بائیک دھماکے سے گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا،بس کی ٹکر سے خاتون زخمی

بروکلین،نیو یارک:تھانہ90پریسینٹ کی حدود میں  تقریباً رات 10:00 بجے ایک 42 سالہ شخص سائیکل پر فلشنگ ایونیو پر مشرق کی طرف سفر کر رہا تھا کہ ایک کار سوار نے ​​فلشنگ ایونیو سے بائیں مڑتے ہوئے بیور اسٹریٹ کی طرف  سائیکل سوار کو ٹکر ماردی۔مذکورہ شخص سڑک پر گرتے ہی بےہوش ہوگیا جسے فوری طور پر  ای ایم ایس کے ذریعے کنگس کاؤنٹی ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار سوار38سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔علاوہ ازیں ایم ٹی اے میں بس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی ہوگئی جو ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو تحویل میں لے لیا ہے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔برونکس، نیو یارک: تھانہ 152پریسنٹ میلروس ایونیو کے علاقے میں صبح  گھر کے باہر کھڑی ای-بائیک  میں دھماکہ ہوگیا ۔جس سے گھر کو جزوی طور پر آگ لگ گئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا ۔امدادی کارکن جائے وقع کا معائنہ کررہے تھے ۔واقعہ میں ابتدائی طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.