بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ
ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمیر میں تیجس ائیرکرافٹ معمول کی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس میں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہا۔بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔حادثے کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں تباہ ہونے والے طیارے کو دیکھا جا سکتا ہے، اس کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔یہ حادثہ صحرائے پوکھران سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور اعلیٰ فوجی افسروں کی طرف سے ایک میگا وار گیم ’بھارت شکتی‘ جاری تھی۔جیسلمیر پولیس نے بتایا کہ حادثے کسی کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔