ہالینڈ میں پولیس کا فلسطین کے حامی مظاہرین پر لاٹھی چارج،کوئنز میں گرفتاریاں
ہالینڈ کے دارالخلافہ ایمسٹرڈیم میں ہفتہ کے روز فلسطین کے حامی مظاہرین نے اسٹوپیرا کی عمارت میں مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اور فلسطین کے حمایت میں نعرے بازی کی۔جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور طلباء کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا ۔مظاہرین نے ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے ہلسیما کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔علاوہ ازیں نیویارک کوئنز میں فلسطین کے حامی مظاہرین ریلی کی صورت میں نکل آئے اور ؐطاہرہ کیا اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور متعدد طلباء کو گرفتار کرلیا۔