vosa.tv
Voice of South Asia!

خاتون نے ’اسپائیڈر مین بریانی‘ بنا دی

0

بھارتی ریاست ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون حنا کوثر بیکنگ کورس کرواتی ہیں، انہوں نے باربی بریانی کے بعد اسپائیڈر مین بریانی بنائی ہے جس کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد لوگ دیکھ چکے ہیں۔خاتون نے بریانی کے چاولوں اور اس کے مصالحوں کو نیلا رنگ دیا اور جالے بھی بنائیں۔ جالے والی بریانی یعنی کہ اسپائیڈر مین بریانی ہے ۔ یہ ہمارا اسپائیڈر مین بریانی کھائے گا اور ہم جالے کھائیں گے۔وہ کہتی ہیں کہ آج ہمارا فنالے ہیں اور یہ سارے طالب علم اسپائیڈر مین بریانی کھانے کے لیے پرجوش ہیں۔اسپائیڈر مین بریانی کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تنقید بھی کررہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ بریانی کو انصاف دو۔واضح رہے کہ خاتون نے اس سے قبل باربی بریانی بنائی تھی جس پر بھی صارفین کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.